گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے تاجروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور دیگر سفارتی عملے نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور کہا کہ آج ہم سب سعودی عرب کا قومی دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے عوام اور شاہی خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
گورنر سندھ نے سعودی تاجروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 122 Views
- 4 مہینے ago