خاص خبریں

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کیس؛ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس؛ وہ کون پراسرار ہے جو ملک چلا رہا ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کیس کا فیصلہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم بنیادی آئینی حقوق اور تاریخ کو نظرانداز کررہے ہیں۔ سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی گئی۔سماعت کے آغاز پر جہانگیر ترین کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل شروع کیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نااہلی سے متعلق انفرادی مقدمات اگلے ہفتے سنیں گے۔ اس وقت قانونی اور آئینی معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے بنیادی معاملہ اسی عدالت کا سمیع اللہ بلوچ کیس کا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی سمیع اللہ بلوچ کیس میں سوال اٹھایا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق نااہلی کا ڈیکلریشن سول کورٹ سے آئے گا؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ جی، ڈیکلیریشن سول کورٹ سے آئے گا۔ سول کورٹ فیصلے پر کسی کا کوئی بنیادی آئینی حق تاعمر ختم نہیں ہوتا۔ کامن لا سے ایسی کوئی مثال مجھے نہیں ملی۔ کسی کا یوٹیلٹی بل بقایا ہو، جب ادا ہو جائے تو وہ اہل ہوجاتا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق کیا انتخابات کے بعد ہوگا یا پہلے ہوگا؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں خود کو آئین کی شق تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ پورے آئین کو دیکھنا ہوگا۔ ہم بنیادی آئینی حقوق، آئینی تاریخ کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ شفاف ٹرائل،بنیادی تعلیم بھی آئین کا حصہ ہے۔ ایوب خان سے دست اندازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ہوا کیا تھا۔ میں پاکستان کی تاریخ کا نظر انداز نہیں کر سکتا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک کو تباہ کرنا سزا 5 سال ہے۔ کاغذات نامزدگی میں معمولی غلطی پر سزا تاحیات ہے۔ ہم ابھی تک آئینی شق کی لینگویج پر پھنسے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri