بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

ٹرمپ اقتدار میں آنے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں: جو بائیڈن

Saturday, 6 January, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کیلئے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر صدر بائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیدی۔6جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کے آخری ایام میں ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جبکہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔کیپیٹل ہل حملے کی حمایت کرنے پر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کردیے گئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *