پاکستان جرائم

احتجاج ،توڑ پھو ڑ کیس ، بانی پی ٹی آئی ، اسد عمر ، فیصل جاوید بری

احتجاج ،توڑ پھو ڑ کیس ، بانی پی ٹی آئی ، اسد عمر ، فیصل جاوید بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو 9 مئی 2023 کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت کی درخواستیں منظور کرنے کاحکم جاری کیا۔ سماعت کے دوران وکلا آمنہ علی، سردار غرجی خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کی جانب سے دفعہ 249 اے کے تحت بریت کی علیحدہ درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا، مقدمے کا مزید ٹرائل وقت کا ضیاع ہے۔موجودہ فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی اسدا عمر، راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت کی درخواستیں بھی منظور ہیں جب کہ علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت کی درخواستیں بھی منظور ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان اسد عمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، وہ مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri