رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے دکان پر قبضےکے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا، شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے شہری کو پیٹ ڈالا۔
خواجہ سراؤں نے پولیس چوکی کے گیٹ کو بند کر کے دھرنا دے دیا تھا، اس دوران شہری نے پولیس کی حمایت کی تو خواجہ سراؤں نے اس کی پٹائی شروع کردی، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ دکان کی دستاویزات ہیں، پولیس نے ملی بھگت کرکے قبضہ کرایا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ خواجہ سرا درخواست دیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔