سندھ ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ پہلے عدالت کو مطمئن کریں پھر آگے بڑھیں، عدالت دستاویز سے پہلے نوٹس جاری نہیں کرے گی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پرویز الہی کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ پرویز الہی کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا عدالتی فیصلہ کہاں ہے؟عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کیبنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن لکھ دیا ہے، جیسے ہی موصول ہو گا اسے پیش کر دیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہی پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران 25 جون 2012 سے 16 مارچ 2013 تک نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
پاکستان
جرائم
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 358 Views
- 3 ہفتے ago