وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والی تین پروازوں کو لاہور اور پشاور اتار لیا گیا جب کہ درجن بھر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فضا میں آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد لاہور میں لینڈ کرایا گیا جب کہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو بھی پشاور میں اتارا گیا، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز بھی لاہور منتقل کردی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے برٹش ائیرویز کی پرواز لندن اورامارات کی پرواز مطلع صاف ہونے کے لیے دبئی روانگی کی منتظر رہی۔اس کے علاوہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔
پاکستان
اسلام آباد اور پنڈی میں شدید دھند سے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 440 Views
- 9 مہینے ago