پاکستان

اسلام آباد سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کی کراچی میں اچانک لینڈنگ

pia

کراچی:اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے741کو فنی خرابی کے کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے741کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی،بعدازاں طیارے کو بحفاظت کراچی اتار لیا گیا اور طیارے کے مسافروں کو لاؤنچ منتقل کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جدہ جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی نہیں بلکہ ٹیکنیکل لینڈنگ کی،جہاز کے بیک اپ سسٹم کی ریم ایئر ٹربائن میں خرابی کو درست کیا گیا کیونکہ جہاز جدہ میں ٹھیک نہیں ہ وسکتا تھا اس لئے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر اتراتارا گیا۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کے پی741پائلٹ نے رات8بجکر12منٹ پر ٹاور کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ سے آگاہ کیا۔پائلٹ نے قلات کے قریب سے جہاز کا رخ کراچی کی طرف موڑا جہاز اس وقت قلات کے مشرق میں 15ناٹیکل مائلز پر تھا اور رات9بجے اسے بحفاظت جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر اتارلیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri