پی ایف یو جے اور راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( رسجا)کے اشتراک سے نیشنل پریس کلب میں لیجنڈ منظور جونیئر جن کا حال میں ہی انتقال ہوا ہے کا تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔جسمیں پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی بریگیڈیئر (ر) عارف صدیقی نے کہا کہ بال کنٹرول اور باڈی ڈاج میں جتنا عبور منظور جونیئر کو حاصل تھا کسی دوسرے کھلاڑی کو نہیں تھا،ہاکی کو عروج پر لانے کے لئے پاکستان کو پھر ائیر مارشل نور خان اور بریگیڈیئر عاطف جیسے لوگ چاہیں۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ منظور جونیئر جیسے کھلاڑی پاکستان کی پہچان بنے،ان کے کھیل کے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں لاتعداد مداح ہیں ۔ ڈیپارٹمنٹس میں دوبارہ کھیلوں کی بحالی پر انہوں نے حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے ڈیپارٹمنٹس کا کردار بہت اہم ہے۔ماہرتعلیم افضل طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظور جونیئر جیسے کھلاڑی اپنے شاندار کھیل اور رویہ کی وجہ نئی نسل کا رول ماڈل تھے،ان کی پاکستان کے لئے گرانقدرخدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ، آسٹریلین پاکستانی نژاد جہانزیب عزیز نے جو منظور جونیئر کے قریبی دوست تھے نے منظور جونیئر کی زندگی کے مختلف واقعات سناتے ہوئے کہا کہ وہ پوری دنیا میں ایک پہچان رکھتے تھے۔ ریفرنس سے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری زاہد فاروق ملک ،رسجا کے صدر ناصر اسلم راجہ ، سینئر صحافی ذوالفقار بیگ ، مرتضیٰ بھٹی، پروفیسر سعید، راجہ عبدالقدیر ہاکی کوچ ۔اشفاق کیانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ تعزیتی ریفرنس کے آخر میں منظور جونیئر سمیت اولمپین مطیع اللہ اور 1960 روم اولمپکس کے تمام ہیروز اور دنیا سے رخصت ہونے والے تمام ہاکی کھلاڑیوں اور دیگر مسلمانوں کے لئیے اجتماعی دعا کی گئی
کھیل
اسلام آباد میں میں لیجنڈ منظور جونیئر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 520 Views
- 2 سال ago