افغانستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزام پر دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق بغیر ثبوت الزامات انتہائی افسوناک اور سفارتی طرزعمل کے منافی ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکام بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور اپنی زمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔