پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران بیان جاری کیا ہے کہ عوام کی نمائندگی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں ،غیر منتخب ادارے نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے ایم انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں ، پہلے عوام کے پیسے لگوائے اب کہتے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونگے ۔
ان کاق مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران ہے انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کی نالائقی کی وجہ سے ہے ، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا مگر ابھی تک سنا ہی نہیں گیا۔
پاکستان
خاص خبریں
الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا انکشاف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1451 Views
- 2 سال ago