خاص خبریں

امریکا نے برطانوی جریدے میں بانی پی ٹی آئی کے لگائے الزامات مسترد کردیے

امریکا نے برطانوی جریدے میں بانی پی ٹی آئی کے لگائے الزامات مسترد کردیے

امریکی محکمہ خارجہ نے برطانوی جریدے کے مضمون میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکا پر لگائے گئے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے، ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں مضمون لکھا ہے اور ایک بار پھر الزام دُہرایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔اپنے مضمون میں بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو سرے سے فیلڈ ہی دینے کو تیار نہیں۔عمران خان نے الیکشن کے انعقاد پر بھی شکوک و شہبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ 8 فروری کو الیکشن کا اعلان ہوچکا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri