آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد نے ملاقات کی
باہمی امور میں تبادلہ خیال کیا مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کو بڑھانے پرگفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور ساتھ ہی علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امریکا کا شکریہ ادا کیا۔