دنیا

ایران کے حملے کا خدشہ ، کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل پہنچ گئے

ایران کے حملے کا خدشہ ، کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ اسرائیل پہنچ گئے

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل پہنچ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ایران کے حملے کے خوف سے امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارت کاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو اگلے نوٹس تک تل ابیب اور یروشلم سے باہر ذاتی سفر سے روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران، حزب اللہ یا حوثی کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔بلومبرگ نے کہا کہ ایران، حزب اللہ یا حوثیوں کے حملے میں اسرائیلی فوجیوں یا حکومتی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri