بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448
لبنان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر ٹرمپ طیش میں ، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دیا

ایران کے پاس وقت کم، فوری اقدامات نہیں کیے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، ٹرمپ

Monday, 18 May, 2026

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ایرانی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ فوری اقدام نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے فوری اقدام نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ان کے لیے بہتر ہوگا کہ جلد آگے بڑھیں یا ان کا کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔دوسری جانب خبرایجنسی رائٹرز نے ایکسیوس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران کے حوالے سے فوری کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کریں گے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *