خاص خبریں

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی:بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔بھارت نے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاک فوج نے مذکورہ سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے