بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 23.2°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 1 ر بیع الاول 1448

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

Monday, 5 May, 2025

اسلام آباد:حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔
اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔
گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماں کو بریفنگ دی۔ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماں کو پاک فوج کی تیاریوں جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *