امریکی ریاست ’مین‘ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ ریاست مین سے پہلے ریاست کولراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔
دنیا
ایک اور امریکی ریاست نے ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 499 Views
- 9 مہینے ago