انٹرٹینمنٹ

بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا ،سونا کشی سنہا رواں ماہ شادی کرینگی ،تاریخ سامنے آگئی

بالآخر وہ خبر آہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا ،سونا کشی سنہا رواں ماہ شادی کرینگی ،تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا رواں ماہ 23 جون کو اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے قائم ہیں، ان کے رشتے کی خبریں کئی بار میڈیا میں سامنے آ چکی ہیں تاہم سوناکشی سنہا نے کبھی بھی ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔اب جوڑے کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں ہوگی۔ویب سیریز ‘ہیرامونڈی’ کی پوری کاسٹ بشمول سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی شادی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوتی کارڈ کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر ‘افواہیں سچ ہیں’ یعنی ان کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا آخری بار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامونڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ میں نظر آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri