بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 27 June 2026 | پاکستان: 13 محرم 1448

بھارتی ہدایتکار ہ فرح خان کی والدہ وفات پاگئیں

Friday, 26 July, 2024

فرح خان کی والدہ وفات پاگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے فرح خان اور ساجد خان کی والدہ کی وفات کی تصدیق کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کے آر کے نے لکھا کہ فرح خان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔کے آر کے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال فرح خان یا ساجد خان نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔اگر فرح خان کے سوشل میڈیا پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 2 ہفتے قبل اپنی والدہ میناکا ایرانی کی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ شیئر کی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *