پاکستان

بلوچستان: انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان: انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان بھر میں انسدادِ پولیو کی 7 روزہ مہم کل سیشروع ہوگی۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام الحق نے بتایا کہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے لیے 11 ہزار 610 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انعام الحق نے بتایا کہ رواں سال کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔انعام الحق نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاو کے قطروں کے ساتھ بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات لگانا بھی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے