قابض بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور قیدی تبارک حسین کو دورانِ حراست قتل کردیا کنترول لاین کے اس پار سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ذہنی معذور شہری تبارک حسین جسے بھارتی فوج اور ایجنسیاں تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی مرضی کے بیان لیتی رہی ہے اور تبارک حسین کو اپنے ٹیلی ویژن پر پاکستانی حملہ آور دکھا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی ہے ۔ تبارک حسین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہندوتوا مودی سرکار کے ناپاک عزائم دنیا کے سامنے آئے تو اب فاشسٹ مودی حکومت نے اپنی ناکامی و رسوائی سے بچنے کے لئے ذہنی طور پر مفلوج تبارک حسین کو دورانِ حراست تشدد کر کے قتل کردیا ہے ۔تبارک حسین چھ سال قبل بھی غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا جسے 28 ستمبر 2017ء کو بزریعہ واہگہ باڈر واپس کیا گیا تھا ۔ تبارک حسین کا گھر لائن آف کنٹرول کے قریب ھے جس کی وجہ سے اسکے اہلخانہ اکثر اوقات سرحد کی طرف جانے کے پیش نظر اسکو باندھ کر رکھتے تھے اور وہ اکثر گھر میں بندھا رہتا تھا
جرائم
خاص خبریں
دنیا
بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ذہنی معذور قیدی تبارک حسین کو دورانِ حراست قتل کردیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1081 Views
- 2 سال ago