کھیل

بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے، احسان مزاری

بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے، احسان مزاری

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ پر سیاست کرتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال زبردست ہے، انگلینڈاور آسٹریلیا کی ٹیمیں آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں یہاں آتی ہیں، انہیں صرف کرکٹ میں مسئلہ ہے۔احسان مزاری کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ہمیشہ سیکیورٹی کا بہانہ بناتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں پاکستان کو ورلڈ کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کو کرنا ہے، بھارت کو ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے