بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448
انمول پنکی کے سہولت کاروں کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کردیا

پنجاب میں پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع، چھٹا مقدمہ بھی سامنے آگیا

Sunday, 17 May, 2026

لاہور:کراچی پولیس کی جانب سے دی گئی منشیات فروشوں کی فہرست آئی جی پنجاب کو دی گئی ہے جس کے بعد انمول پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کے انکشافات کے بعد لاہور میں موجود انمول پنکی کے ساتھیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
کراچی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی دی گئی فہرست میں خواتین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین، بسز کوکین منتقل کرنے والے رائیڈرز کو بھی تلاش کیا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اُدھر کوکین کوئین انمول پنکی کے خلاف لاہور میں پانچواں مقدمہ منظرعام پرآگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گجر پورہ پولیس نے 2018 میں منشیات فروش نواز کو پکڑا جس کے قبضے سے 1100 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم انمول عرف پنکی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا اور انمول عرف پنکی ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے منشیات فراہم کرتی تھی۔اس سے قبل ملزمہ کیخلاف کوٹ لکھپت،وحدت کالونی ،لیاقت آباد،اقبال ٹاون اور گجر پورہ میں مقدمات سامنے آچکے تاہم پنجاب پولیس نے ایک بھی مقدمےمیں ملزمہ انمول پنکی کو گرفتار نہ کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *