بیرونی قرض کی ضرورت کے تخمینے میں کمی ، روپے کی قدر میں بہتری ۔تفصیلات کے مطابق بیرونی قرض کی ضرورت کے تخمینے میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہےکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی 16 پیسے سستا ہوکر 270 روپے 20 پیسے پر آگیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیزی دیکھی جارہی ہے۔اسٹاک بروکرز کےمطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، 100انڈیکس 707 پوائنٹس بڑھ کر 63525 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 815 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
بیرونی قرض کی ضرورت کے تخمینے میں کمی ، روپے کی قدر میں بہتری
- by Daily Pakistan
- فروری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 627 Views
- 10 مہینے ago