تربت میں پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے کو سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا، جس سے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے مربوط اور موثر جوابی کارروائی اور مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے ساتھ بحری افواج کی مدد کے لیے اردگرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔چاروں دہشت گرد مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں مارے گئے۔دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا 24 سالہ سپاہی نعمان فرید شہید ہوگیا جس کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
تربت ، دہشتگردوں کی پاک ، بحریہ کے ائیر بیس پر حملے کی کوشش ناکام
- by Daily Pakistan
- مارچ 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 506 Views
- 9 مہینے ago