گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہےجس میں ایک شخص اپنے پیٹ پر تربوزوں کو باری باری رکھ کر تلوار سے کاٹ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے پیٹ پر تربوزوں کو رکھ کر انہیں تیزر رفتار ی سے کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ریکارڈ ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ تربوزوں کو اپنے پیٹ پر رکھ کر کاٹنے کا تھا۔ ویڈیو میں ہم اشریٹا فرمین نامی ایک شخص کو میز پر لیٹے ہوئے دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کتنی صفائی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تربوزوں کو پیٹ پر رکھ کر تلوار کی مدد سے درمیان سے کاٹ رہے ہیں۔اگرچہ اس نے یہ ریکارڈ 2018 میں قائم کیا تھا، لیکن اس کے کارنامے کو اس وقت تازہ دلچسپی ملی جب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے چند روز قبل فوٹیج جاری کی۔ انسٹاگرام ریل کو اب تک 1.7 ملین ویوز مل چکے ہیں۔
دلچسپ اور عجیب
تلوار کی مدد سے پیٹ پر رکھے تربوزوں کو کاٹنے کا عالمی ریکارڈ
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 250 Views
- 11 مہینے ago