خاص خبریں

عوام کمر کس لے،آئی ایم ایف کی پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط

عوام کمر کس لے،آئی ایم ایف کی پیٹرولیم، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تواتر سے اضافہ کرنے، نیب کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافے سمیت 11نئی شرائط عائد کر دیں۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا بھی امکان ہے جن میں سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور 115ارب روپے کے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔دوسری جانب آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی نئی شرائط(اسٹرکچرل بینچ مارک) میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، انسداد بدعنوانی اور سرکاری خریداریوں کے فریم ورک کی مضبوطی، ٹیکس ریونیو انتظامیہ میں بہتری، پاکستان کے غیر مشروط کیش ٹرانسفرپروگرا م (کفالت پروگرام )کے سلسلے کو برقرار رکھنا،کرنسی ایکسچینج کی بتدریج خودمختاری کے لیے روڈ میپ کی تیاری اور ریگولیٹری شفافیت میں اضافے کی اہم شرائط بھی شامل ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کی نئی شرائط میں پیپرا رولز میں ترامیم، نیب کی خود مختاری اور شفافیت میں اضافہ کرنا، توانائی کے شعبےمیں گیس اور بجلی کے سالانہ اور ششماہی اضافہ کے نوٹیفکیشن، خصوصی اکنامک زونزکی 2035 تک مراعات کا مکمل خاتمہ اور وفاقی حکومت اور اسلام آباد کےلیے کاروبارکے ریگولیشن کےلیے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی شامل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے