پاکستان

توہین عدالت کیس:اسد عمر کی غیر مشروط معافی عدالت نے قبول کرلی

asad umer

راولپنڈی:تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جو کہ قبول کرلی گئی۔آزادی مارچ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عدالت میں اسد عمر کی تقریر کااسکرپٹ بھی پیش کیا گیا جبکہ اسد عمر کی طرف سے توہین عدالت کا جواب بھی جمع کروایا گیا۔دوران سماعت اسد عمر نے کہا کہ جو کہا اس پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں اور کیس نہیں چلانا چاہتے۔جس پر عدالت نے کہا کہ اچھا کیا معافی مانگ لی معاملہ ختم کردیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد تنولی نے کہا کہ عدلیہ کو سکینڈ لائز کی کوشش کی گئی اس لئے کارروائی ہونی چاہیے۔عدالت نے کہا کہ ہم غیر مشروط معافی سے مطمئن ہیں۔عدالت کی جانب سے تمام پٹیشنیں نمٹا دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri