پاکستان

جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں، مریم نواز

جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں، مریم نواز

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور زندہ قوم کی پہچان ہے۔ جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔
یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا حکمرانوں کو جواب دہ بناتا ہے، آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیرِاعلی پنجاب نے کہا کہ صحافت آزاد اور ذمے دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، آزادی صحافت کی جدوجہد میں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ صحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں، جمہوریت کی سر بلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے