Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/u603852927/domains/dailypakistan.pk/public_html/wp-content/themes/neeon/functions.php on line 81
دنیا

جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پانچ سال قید کے بعد رہا

جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر کو پانچ سال قید کے بعد رہا کردیا گیا۔ جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا جنہیں تقریباً 5 سال سزا کاٹنے کے بعد جمعےکے روز رہائی ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کی رہائی کے بعد جنوبی کوریا میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 69 سالہ پارک جنوبی کوریا کی پہلی جمہوری منتخب رہنما تھیں جن کا کرپشن کے الزامات پر مواخذہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے گزشتہ سال سابق صدر پر الزامات ثابت ہونے پر ان کی 20 سال کی سزا کو برقرار رکھا تھا تاہم گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر نے ان کو خراب صحت کی بنیاد پر خصوصی معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر سیول کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں سرکاری حکام نے صدارتی معافی نامہ ان کے حوالے کیا۔

اس موقع پر سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق فوجی حکمران کی بیٹی کو عوامی تشویش پر معافی دی گئی ہے اور اس حوالے سے مشکل فیصلہ کرنے پر صدر کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے