حمزہ شہباز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس ملک کیخلاف ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ عمران نیازی کے اوپر چارج شیٹ ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے فروری میں ریلیف پیکج دے کر آئی ایم ایف کے وعدوں اور اہداف سے انحراف کیا، اس سیاسی بازیگری کا خمیازہ پاکستان کے عوام کو بھگتنا پڑا جسکیوجہ سے ملک مین ریکارڈ مہنگائی ہوئی ان کا کہنا تھا ملک کو اس نیج پر پہنچانا عمران نیازی کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی، موجودہ حکومت کے معاشی بحالی پروگرام کی بدولت معیشت ٹریک پر آنا شروع ہو گئی ہے لیکن یہ سب عمران خان سے برداشت نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اب بھی ریاست کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے جبکہ سیلاب جیسے سانحے کے وقت بھی عمران نیازی سیاسی جلسے کرنے میں مصروف ہے۔ اور ملک میں انتشار کا باعث ہے۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے جلسے ترتیب دینے میں مگن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بجائے پنجاب کو دیکھنے کہ عمران خان کے فرنٹ مین لگے ہوئے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی مذموم مہم چلائی گئی، عمران نیازی کی چارج شیٹ صرف معاشی تباہی تک محدود نہیں۔
پاکستان
حمزہ شہباز کا عمران خان پر جوابی وار
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 638 Views
- 2 سال ago