خاص خبریں

حکومت بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: وزیر توانائی

حکومت بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے: وزیر توانائی

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔اسلام آباد میں انرجی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں، ہم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے، دو تین سال سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔
آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے، کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے۔
اگلے تین سالوں میں گرڈ سے فراہم کرنے کیلئے وافر بجلی موجود ہے، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، گزشتہ ایک سال میں پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے، حکومت کی کوشش ہے پاورٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے