ترجمان اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کے بجائے سر پرائز دے دیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں کیا ہے جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کے کیس کی مکمل چھان بین کر لی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ مقدمہ خارج کرے یا جاری رکھے، کورٹ آئندہ تاریخ پر مقدمہ کی مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔اور ہم نے ساری چھان بین مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیرالتوا ہیں، اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز احتساب کے اصول پر کام کر رہی ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
حکومت کی جانب سے شیریں مزاری کو ملا بڑا سرپرائز
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 656 Views
- 2 سال ago