سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے تھے جو عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں یہ بات انھوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے نام نہاد احتساب کا عمل کئی سالوں سے چل رہا ہے
پاکستان
خاص خبریں
حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے شاہد خاقان عباسی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 7, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 635 Views
- 2 سال ago