پاکستان معیشت و تجارت

خیبر پختونخوا کا آئندہ چار ماہ کا بجٹ تیار

خیبر پختونخوا کا آئندہ چار ماہ کا بجٹ تیار

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق یکم مارچ 2024 سے 30 جون 2024 تک کا بجٹ تیار کیا گیا ہے، 4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ابتدائی طور پر ایک ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے گا، موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہوگی، 29 فروری کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیر قانونی ہوگا۔روزمرہ کے امور چلانے کے لیے کم از کم ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگراں حکومت نے 4-4 ماہ کے لیے دو بار بجٹ منظور کیا تھا۔نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ کابینہ 4 یا 1 ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری کا اختیار رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مستقل حکومت آئی تو بجٹ کی منظوری دے گی۔ اس وقت معمول کے امور چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri