راولپنڈی ٹریفک پولیس کیطرف سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے ۔سی ٹی او نویدا رشاد نے کہا ہے کہ دوران بارش سلیپری روڈ کے باعث گاڑی کی رفتار کم رکھیں تیز بارش اور دھند کیصورت میں فوگ لائٹ اورڈبل اشاروں کا استعمال کریں دوران بارش لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں لینڈ سلائیڈنگ ہونے کیصورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں دوران سفر کسی قسم کی مدد و رہنمائی کےلئے ہیلپ لائن نمبر1757,15اور9269200پر رابطہ کریں
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
راولپنڈی ٹریفک پولیس کیطرف سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 474 Views
- 2 سال ago