یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج منظوری کے لیے آج وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔رمضان ریلیف پیکج، جو 4 مارچ سے نافذ ہونے کی تجویز ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاءپر رعایت فراہم کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، چنے، دودھ، مشروبات اور مسالوں پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی آئی ایس پی کے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے خصوصی رعایتی قیمت مقرر کی جائے گی۔
پاکستان
معیشت و تجارت
رمضان ریلیف پیکج کتنی اشیاءپر رعایت دی جائے گی ؟جانیں
- by Daily Pakistan
- فروری 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1513 Views
- 10 مہینے ago