سری لنکا کے کرکٹرز ایشیا کپ میں نئی ڈیزائن کی کرسی پہنیں گے کیونکہ فیئر پلے نیوز ٹیم کا باضابطہ اسپانسر بن گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے سی ای او مسٹر ایشلے ڈی سلوا نے کہا، "ہم ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کے آفیشل اسپانسرز کے طور پر فیئر پلے نیوز کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری کھیلوں کی ترقی کے لیے اچھی ثابت ہو گی۔”فیئر پلے نیوز کے ڈائریکٹر نے کہا، "ہمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپانسرز ہونے پر فخر ہے اس ایسوسی ایشن سے ہمیں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا ۔ داسن شاناکا اور اس کا 20 رکنی اسکواڈ ایشا کپ میں فیئر پلے نیوز کے نام کی جرسی پہنیں گے، جو فیئر پلے اسپورٹس کا ایک حصہ ہے، فیئر پلے نیوز کھیلوں کی خبروں اور اپڈیٹس کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو تیزی سے مقبول ہو رہا ہے یاد رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد پہلے سری لنکا میں ہونا تھا لیکن سیاسی بحران اور ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کو سراہا گیا اور ایشا کپ رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے جس کا فائنل گیارہ ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا
کھیل
سری لنکا کے کرکٹرز ایشیا کپ میں نئی ڈیزائن کی کرسی پہنیں گے
- by Daily Pakistan
- اگست 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 783 Views
- 2 سال ago