پاکستان

سعودی ولی عہد سے بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کو ملے تحائف کی قیمت پر نیب کے اہم انکشافات

بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سعودی ولی عہد اور پی ٹی آئی کی بانی بشریٰ بی بی کو ملنے والے تحائف کی مالیت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ نیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تحائف کی درست قیمت چیک کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 3 ارب 16 کروڑ مالیت کے تحائف کی مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ بتائی گئی تھی اور تحائف پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی نے 90 لاکھ کی نصف رقم ادا کرنے کے بعد اپنے پاس رکھے تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملنے والے جیولری سیٹ کی مالیت نہیں جان سکا جب کہ دبئی سے ایک اندازے کے مطابق خزانے کو 1 ارب 573 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی کمیٹی، کلکٹریٹ آف کسٹمز نے قیمت مقرر کرنے میں عدم دلچسپی ظاہر کی، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویڑن سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے کہا کہ جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی غیر فعال ہے، جیمز اینڈ جیولری دی ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہیں لگا سکی۔ .نیب رپورٹ کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا کہ قیمت نہیں بتا سکتے جب کہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے ایم ایل اے بھیجے لیکن جواب نہیں ملا۔رپورٹ کے مطابق ایمبو ایمپیکس ایف زیڈ ای کے عمران بشیر کی خدمات دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے حاصل کیں جن کا کہنا تھا کہ تحائف کی اصل قیمت 3.165 کروڑ روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے دے کر ہی تحفہ اپنے پاس رکھ سکے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت لینے یا مالی فائدہ اٹھا کر کم قیمت دینے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri