پاکستان معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن ، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن ، 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا، ہنڈریڈ انڈیکس 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے ساتھ 76 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بڑھ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ 15 مئی کو 100 انڈیکس 565 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri