انصاف ڈاکٹر فورم پنجاب میانوالی کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے ایک روزہ میڈیکل کیمپ موچھ کچہ بمقام محمد شریف والی منعقد کیا گیا۔انصاف ڈاکٹر فورم ضلع میانوالی کے صدر و انچارج آر۔ایچ۔سی موچھ ڈاکٹر امیر اقبال خان کی زیر نگرانی یہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا۔ انصاف ڈاکٹر فورم میانوالی کی سئینر نائب صدر برائے خواتین فاطمہ بلال خان نیازی نے خواتین ڈاکٹرز کی نمائندگی کی۔سیلاب زدگان کے علاج معالجے کے لیے انصاف ڈاکٹر فورم کی ٹیم تین مرد ڈاکٹرز امیر اقبال خان۔ڈاکٹر عزیز اللہ خان اور ڈاکٹر عابد پر مشتمل تھی۔خواتین ڈاکٹرز کی تعداد سات تھیں۔میڈیکل کی ٹیم میں ہر کیٹیگری کے ڈاکٹرز موجود تھے۔بچوں۔خواتین اور مردوں کا چیک اپ کیا گیا اور پھر موقع پر فری دوائیں دی گئی۔یاد رہے کہ چند دن پہلے اسی جگہ سے چھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرا تھا۔میانوالی انتظامیہ نے کچہ کو خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔دریا کے اترنے سے کئی وبائیں پھوٹ پڑتی ہیں۔ہر طرف کھیتوں اور علاقے میں پانی کھڑا ہے۔انصاف ڈاکٹر فورم میانوالی پنجاب کی ٹیم نے صدر میانوالی ڈاکٹر امیر اقبال خان کی زیر نگرانی دو سو مریضوں کو چیک اپ کے بعد فری دوائیں دی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انصاف ڈاکٹر فورم میانوالی کے صدر ڈاکٹر امیر اقبال خان۔سئینر نائب صدر فاطمہ بلال خان اور پنجاب کے فوکل پرسن برائے آئی۔ڈی۔ایف ڈاکٹر عزیز اللہ خان نے کہا کہ ہم میانوالی کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔اس مشکل گھڑی میں ہم عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کے لیے آئے ہیں
صحت
علاقائی
سیلاب زدگان کے لیے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا موچھ کچہ میں انعقاد
- by Daily Pakistan
- ستمبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1216 Views
- 2 سال ago