کھیل

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کے لیے قومی کرکٹرز کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کے لیے قومی کرکٹرز کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں

سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قومی کرکٹرز آج سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم ملک میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایشیا کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی۔

پکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا تھا، اور سب لوگوں سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

پی سی بی حکام کے مطابق ایشیا کپ کے اپنے اولین میچ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا سیاہ پٹیاں باندھنا بھی اسی بات کا تسلسل ہے، مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں عطیات و صدقات جمع کروائیں تاکہ متاثرین کی امداد ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے