پاکستان خاص خبریں

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ سے آ نے والے ا مدادی طیاروں کی تعداد 9 ہو گئی

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ سے روانہ کئے گئے امدادی طیاروں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ ترک امور داخلہ نے ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات کے توسط سے پاکستان کےلیے

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ سے روانہ کئے گئے امدادی طیاروں کی تعداد 9 ہو گئی ہے ترک امور داخلہ نے ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات کے توسط سے پاکستان کےلیے روانہ کردہ امداد پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک پاکستان کےلیے 9 امدادی طیارے اور ایک خیر سگالی امدادی ٹرین روانہ کی جا چکی ہے جن میں ہزاروں کی تعداد میں کمبل اور تکیئے،خیمے، خوراک، بچوں کی غذائیں اور دیگر ضروری سازو سامان موجود تھا۔ دریں اثنا، دوسری خیر سگالی ٹرین بھی جلد ہی پاکستان کےلیے امدادی سامان لے کر روانہ کی جائے گی اس دوران پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں ترک ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالت کے 11 ملازمین،3 طبی کارکن اور 6 سماجی تنظیموں کے رضا کار امدادی کاموں میں بھی ہاٹھ بٹا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے