پاکستان

سینیٹ کی 19 خالی نشستوں پر انتخابات ، قومی پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پولنگ

سینیٹ کی 19 خالی نشستوں پر انتخابات ، قومی پنجاب اور سندھ اسمبلی میں پولنگ

پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 19 خالی نشستوں کے لیے قومی، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی، سندھ، پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے۔اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی۔انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائی گئی، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔اپوزیشن کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جس کے بعد صوبے میں سینیٹ کا الیکشن دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri