اللہ تعالیٰ قرآن شرےف مےں فرماتا ہے”اُس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنےا مےں(کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا اِنھےں چکھاتے رہےں گے شاہد کہ ےہ( اپنی باغےانہ روش سے)باز آجائےں“ (السجدة ۲۱)۔ہمارے گناﺅں کی وجہ سے ہمارا ملک اللہ کے عذاب کے اندر مبتلا ہے اور اس کے باسےوں کو سمجھ نہےں آرہا۔اس سے پہلے بھی سےلابوں اور زلزلے نے ہمارے ملک کو ہلا کر رکھ دےا تھا ۔قارئےن! اللہ ہم سے ناخوش ہے ہم نے ےہود و نصارا کو اپنا دوست بناےا ہوا ہے اور وہ ہم کو نقصان پہنچا رہے ہےں۔اللہ نے قرآن شرےف مےں صاف صاف کہ دےا تھا کہ ےہود و نصارا مسلمانوں کے دوست نہےں ہو سکتے جب تک مسلمان اں کی تہذےب نہ اختےار کر لےں کےا وہ ہماری تہذےب کو زبر ستی تبدےل نہےں کر رہے؟وہ ہمارے ملک کی حکومتیں تبدیل کرتے ہیں۔ آج ہی افغانستان نے تحقیق کے بعد الزام لگایا ہے کہ افغانستان پر ڈرون پاکستان کی فضا پار کر افغانستان پر حملہ آور ہ و رہے ہیں۔اس کا جواب امپورٹڈ حکومت نے دینا ہے۔ ےہ عذاب نہےں تو کےا ہے ہماری قوم آنکھےں کےوں نہےں کھولتی اسے کےوں سمجھ نہےں آرہا کہ ےہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانےوں کی وجہ سے اللہ نے عذاب مسلط کےا ہوا ہے کےا ےہ سچ نہےں ہے کہ جےسے عوام ہونگے وےسے ہی حکمران ہو نگے ۔ گزشتہ سےلاب کے دوران بھی اس ملک کے صدر صاحب پےرس اور لندن کے دورے پر چلے گئے تھے اور اس دفعہ سےلاب کی تباہ کارےوں کو چھوڑ کرہمارے اسپیکر قومی اسمبلی اپنی فیملی اور لاﺅلشکر کے ساتھ کینیڈا گئے ہیں۔ وہاںمہنگے ہوٹولوں میںرہائش اور عیاشیوں کی کہانیاں سوشل کیڈیا پر چل رہی ہیں۔اس دفعہ پھر محترم وزےر اعظم صاحب نے اقوام متحدہ سے مدد کی اپےل کی ہے۔ اکبر الہ آبادی کا اےک شعر:۔
مصےبت مےں بھی ےاد خدا آتی نہےںان کو
دعا منہ سے نہ نکلی پاکٹوں سے عرضےاں نکلےں
ملک کے مختلف علاقوں مےں ےہ اےک قسم کا عذاب ہے جو سےلاب کی صورت مےں ہم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ ہمےں بحےثےت مسلمان قوم اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہےے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمےں معاف کر دے ۔ہم اللہ تعالیٰ سے معافی کی بجائے غےر قوموں سے امداد کی بھےک مانگتے ہےں جو ہمارے کرتوتوں کی وجہ سے دےنے کے لےے تےار نہےں اس لےے کہ اس سے قبل امداد مےں ہم نے کرپشن کے رےکارڈ توڑے ہےں اور ان کا اعتبار ہم سے اُٹھ گےا ہے۔کیا موجودہ صدر صاحب نے اسلامی تعلےمات پر عمل کرتے ہوئے قوم سے اجتماعی دعاءکی اپےل کی ہے اور لوگوں نے مساجد مےں اللہ سے دعائےں بھی کےں ہےں؟ اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگےں گے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا اللہ سے وعدہ کرےں تا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ےہ عذاب ٹالے۔اور اللہ تعالیٰ ہمےں آسمان اور زمےن سے رزق کے خزانوں سے مالامال کرے اور ہم دوسروں سے امداد کی بھےک نہ مانگےں۔ امےر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میںنے خیبر پختون خواہ کے ذمہ داروں سے ایک چٹان پر سیلاب کے ریلے سے بچنے کےلئے پناہ لیے ہوئے کچھ شہریوں کےلئے ہیلی کاپٹر کی درخواست کی۔ مگر میری نہیں سنی گئی اور وہ شہری سیلاب میں بہہ گئے۔ آج اخبار میںخبر لگی کی وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر صرف سامان پہنچانے کےلئے ہیں عوام کو سیلاب سے بچانے کے کی ڈیوٹی پر نہیں ہیں ۔ افسوس ہے کہ انسان کو جب نہ بچاﺅ گے تو امداد پتھروں کو دوگے؟۔جماعت اسلامی کی الخدمت فاﺅنڈیشن نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیاں شروع کی ہوئیں ہیں۔ جگہ جگہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں سے محفوظ مکامات پر پہنچا رہے ہیں۔ بڑے شہروں سے سامان کے ٹرک سیلاب زدگان کی امداد کےلئے پہنچ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں سراج الحق نے بتایا کہ عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد د کیا چند دنوں میں پینتالیس (45) کروڑ کے فنڈ دیے۔ اس کی ایک ایک پائی سیلاب زدگان تک پہنچا دی جائے گی۔ اسلام آباد سے میاں میں اسلم نائب امیر جماعت اسلامی کی رہنمائی میں چار کروڑ کا سامان سیلاب زدگان کے لیے قافلہ کی شکل میں رواں کر دیا گیا۔ سراج الحق نے اپیل کی کہ سیاسی جما عتیں آپس کی اقتدر کی لڑائیاں چھوڑ کر اس وقت ایک ایجنڈے پر جمع ہو جائیں اور وہ ایجنڈاسیلاب زدگان کی امداد ہو ۔ دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔نوشہرہ میں دریائے کابل اور اٹک کے مقام پر سخت سیلاب کیفیت ہے ۔ سوات میں کئی ہوٹل اور مساجد سیلاب کے ریلے میں بہہ گئے۔ تفریح مقامات سے کچھ لوگوں کو بچا لا گیا۔مےں بارش کی تباہ کارےوں کا ےہ عالم ہے کی کراچی مےں گھروں مےں بارش کا پانی داخل ہو گےا ہے۔ لاتعداد کچی بستےاں پانی مےں ڈوب گئےں تھےںلوگ پانی مےں ڈوبے ہوئے گھروں سے اپنا قےمتی سامان نکال رہے تھے۔ تمام مےں شاہرائےں پانی مےں ڈوب گئیں ۔کرنٹ لگنے سے کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ سندھ مےں تمام سرکاری اور نجی تعلےمی ادارے5 ستمبر تک بند کر دئے گئے۔ حےدر آباد شہر سےلاب کی کےفےت پےش کر رہا تھا حےدر آباد کے درمےان زمےنی رابطہ منقطع ہو گےا تھا ۔بدےن کے سےلاب زدہ محفوظ مکامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ مےر پور خاص اور تھر پارکر کے سےم نالوں نے تباہی مچا دی درےائے سندھ کا پانی کچے کے علاقے مےں داخل ہو گےا ۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔او آئی سی نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کردی ہے۔چےن،ترکی متحدہ امارت اور سعودی عرب سے امدادی جہاز آنے شروع ہوئے پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی کی ممبر کے میاںتالپور صاحب نے سیلاب زدگان میں 50۔50 روپے تقسیم کر کے فوٹو سیشن کیا۔ بری بحری اور ہوائی فوج نے اپنی اپنی امدادی سرگرمےاں شروع کر دی ہےں۔ فوج کے چیف جرنل باجوہ صاحب نے بھی امداد کی اپیل کر دی ۔الخدمت فاوئڈےشن پاکستان کے صدرنے بھی سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ۔ محمد حسےن محنتی امےر جماعت اسلامی صوبہ سندھ نے جگہ جگہ سیلان زدگان کی مدد کی۔امدادی سامان اندرون سندھ روانا کئے جا رہے ہےں کراچی مےں امدادی کےمپ قائم کر دئے گئے ہےں متاثرےن کو محفوظ مقامات پر کےا گےا ۔ملک کی ویلفیئر تنظیمیں اپنی اپنی جگہ جگہ پر پاکستان میں سلاب زدگان کی مدد کر رہی ہیں۔
قارئےن ےہ سب مشکلات ہمارے اعمال کا نتےجہ ہے قرآن شرےف مےں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو بُرائی آتی ہے وہ تمارے اعمال کی وجہ سے آتی ہے اور جو اچھائی ہے وہ مےری طرف سے ہے اگر ہمارے اعمال صحےح ہوں تو اللہ تعالیٰ کسی کو خوا مخواہ تکلےف تو نہےں دےتا ۔ہمےں انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہےے تا کہ حالات بہتر ہوں اللہ ہماری قوم کو معاف کرے ۔جو ملک اللہ کے نام سے حاصل کیا گیا تھا اس ملک پاکستان میں فوراً اسلامی نظام حکومت قائم کر دینا چاہےے ۔ پھر جب ہم اللہ سے تحریک پاکستان میں کیا گیا وعدہ پور کریں گے تو اللہ آسمان سے رزق نازل کرے گا زمین اپنے خزانے اُگل دے گی۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو۔ آمین
کالم
سےلاب اےک عذاب۔2022ئ
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1578 Views
- 2 سال ago