پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے آج شاندار تقریر کی، انہوں نے تاریخی حوالوں سے تقریر کی اور مولانا صاحب نے بھی شاندار تقریر کی، وہ تعریف کے مستحق ہیں۔ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی تقریر کی تعریف نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 9 ایم ایل ایز لائے گئے، 5 ممبران کو پیش کیا گیا اور 4 کو ریزرو میں رکھا گیا، ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ریزرو میں پائے گئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ اخراجات آصف زرداری نے کیے، ریٹ ایک ارب کے لگ بھگ ہے، لوگوں کے ضمیر خریدے گئے، ہر ایم این اے سے رابطہ کیا ہے۔مروت نے کہا کہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے، ضمیر فروش آج بانی کے نام پر ووٹ لینے کے بعد ان کے ساتھ بیٹھے تھے، جب ہم نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو اس نے اپنا چہرہ چھپا لیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو بتاں، ان لوگوں نے ہمیں ماموں بنا دیا ہے، پہلے یہ خبریں پھیلاتے تھے کہ فلاں کا بچہ اٹھا لیا گیا، یہ سب ملی بھگت تھی، کوئی اٹھانے والا نہیں تھا، صرف بیچ دیا گیا تھا۔
پاکستان
شیر افضل مروت کی بلاول اور مولانا کی تقریر کی تعریف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 9 مہینے ago