پاکستان

عدالت کا شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم ،درج مقدمات کی رپور ٹ طلب

عدالت کا شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم ،درج مقدمات کی رپور ٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک احتجاج پر شیر افضل مروت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی، شیر افضل مروت اپنے وکیل ریاست علی آزاد اور اسامہ طارق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکتے ہوئے سیکرٹری وزارت داخلہ، آئی جی ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک احتجاج پر شیر افضل مروت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے