بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہوگا ، مریم نواز

Friday, 29 November, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کا شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حامی رہا ہے اور رہے گا، پاکستان کا ہر شہری فلسطینیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *