وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آرمی چیف کی تعیناتی میں ابھی دو ماہ باقی ہیں مگر عمران خان کے بیانات اس اہم ترین ادارے کو بھی متنا زعہ بنا نے پر تلے ہوئے ہیں کل عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی
یہ پہلا شخص ہے جو اداروں کو اس حد تک متنازع بنا رہا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت دشمنوں کی آلہ کار بن رہے ہیں آج سیلاب میں بھی افواج امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں عمران خان خود اپنی سیاست کے لیے فوج کا تحفظ مانگتے ہیں،ملک ریاض سے پیسے لینے میں یہ ملوث رہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کل عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی جب سے پاکستان آزاد ہوا تب سے ہمارے ازلی دشمن کے دو ٹارگٹ رہے ایک ہماری معیشت اور دوسرا ہمارا دفاع ہے اکانومی پر حملہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے یہ چاہتے ہیں کہ خدانخواستہ پاکستان میں سری لنکا والی صورت حال پیدا ہوجائ کچھ عرصے تک فوج میں تعیناتیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ چلایا گیا انہوں نے آرمڈ فورسز کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کبھی ان کو نیوٹرل کبھی جانور کہا انہوں نے فوجی افسران کے طرح طرح کے نام رکھے سب جانتے ہیں ان کو کیسی سرپرستی حاصل رہی، وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ برملا کہتے رہے کہ ہمیں ایسی سرپرستی چایئے،کل انہوں نے کہا کہ یہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہیں گےتاکہ وہ آرمی چیف ان کی چوری اور ڈاکوں کو شیلٹر فراہم کریں گے ان کہنا ہے جو نام حکومت تجویز کریں گی وہ پی ڈی ایم کو تحفظ فراہم کریں گےپاک فوج کا حلف ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہےپاک فوج کے حلف میں کسی کو ناجائز تحفظ فراہم کرنا نہیں ہے عمران خان خود اپنی سیاست کے لیے فوج کا تحفظ مانگتے ہیں،ملک ریاض سے پیسے لینے میں یہ ملوث رہے یہ صرف عمران خان بلکہ اہل خانہ بھی کرپشن میں ملوث ہیں پاک فوج ان کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں یہ ان کی قربانیوں کی توہین ہوگییہاں پر ٹو اور تھری سٹار جنرلز شہید ہوئے پاک فوج کی شہادتوں کو ایک لمبا سلسلہ ہے جہاں جہاں ملک کو تحفظ کی ضرورت پڑی وہاں افواج پہنچیں، وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج سیلاب میں بھی افواج امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیںلیکن دوسری طرف ان کے ہیلی کاپٹرز کھڑے رہتے ہیں اور پانچ لوگ مدد کا انتظار کرتے کرتے مر گئے آپ خود اندازہ لگائیں کہ اس شخص کی پاکستان اور عوام کے ساتھ کیا کمٹمنٹ ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت دشمنوں کی آلہ کار بن رہے ہیں تعیناتی ابھی دو ماہ دور ہے جلسوں میں اس کو موضوع گفتگو بنانا مناسب نہیں اپنے مفاد کے لیے اداروں متنازع نی بنائیں عمران خان پہلا شخص ہے جو اداروں کو اس حد تک متنازع بنا رہا ہے یہ جب الاوطنی کی نہیں وطن دشمنی کی باتیں ہیں،
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان اداروں کو متنازع بنا رہا ہے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 633 Views
- 2 سال ago